ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار ۔ گانجہ اور براون شوگر ضبط

کنداپور میں منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص گرفتار ۔ گانجہ اور براون شوگر ضبط

Sat, 23 Oct 2021 13:38:47    S.O. News Service

کنداپور، 23؍ اکتوبر (ایس او نیوز) ڈی وائی ایس پی سریکانت  نے رات میں گشت کے دوران شاستری سرکل کے پاس ایک شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا اور مبینہ طور پر اس کے پاس موجود گانجہ اور براون شوگرکو ضبط کرلیا ۔

اطلاع  کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کا نام محمد جعفر گڈو میاں ہے جو کہ ضلع شمالی کینرا کے کاروار کا رہنے والا ہے ۔ پولیس کے حوالہ سے ذرائع نے بتایا کہ  ملزم کے پاس سے 40,000 روپے مالیت کے  1.810 کلو گرام گانجہ اور 10,000 روپئے  مالیت کی 1 گرام براون شوگر برآمد ہوئی ہے ۔ ضابطہ کی کارروائی پوری کرنے کے بعد ملزم کو کنداپور پولیس اسٹیشن کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔


Share: